تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپین،ہائی ہیل سینڈل پہن کر مردوں کے درمیان دوڑنے کا مقابلہ

جنگ نیوز -
میڈرڈ…سینٹرل مانیٹرنگ…اونچی ایڑھی کے سینڈل پہننا فیشن بھی ہے اور شوق بھی لیکن خواتین کا ، مگر گزشتہ دنوں اسپین میں مردوں نے اونچی ایڑھی کے سینڈل پہن کرریس میں حصہ لیا۔ دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والے ان مردوں کی کوئی مجبوری نہیں تھی لیکن یہ اونچی ایڑھی والے سینڈل پہن کر دوڑ جیتنے کے خواہاں تھے کیونکہ اس دوڑ میں جیتنے والے کو500 امریکی ڈالر انعام دیا گیا۔اس مقابلے میں شرکت کے لیے کم از کم 15سینٹی میٹر اونچی ایڑھی کے سینڈل پہننا ضروری تھا۔ دوسرے مرحلے میں دوڑ کے شرکاء نے پیروں میں اونچی ایڑھی کے سینڈل کے ساتھ ساتھ سر پر وِگ،ہونٹوں پر لپ اسٹک اور خواتین کی طرح ہینڈ بیگ لٹکا کر مقابلے میں بھی حصہ لیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.