تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سینڈزپٹ،سمندر میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب گئے

جنگ نیوز -
کراچی…سینڈزپٹ سمندر میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب گئے جب کہ ایک کو بچا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینڈزپٹ کے ساحل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق شہر کے علاقے ناظم آباد سے ہے، جو پکنک منانے سینڈزپٹ کے ساحل پر گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق سمندر میں اونچی لہروں کی وجہ سے تلاش میں مشکل پیش آرہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.