تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

را اورموساد مزاروں پرحملے کرکے فرقہ واریت بھڑکانا چاہتے ہیں ، قاضی حسین

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کا کہنا ہے کہ را اور موساد مزاروں پرحملے کرکے فرقہ واریت بھڑکانا چاہتے ہیں ،خارجہ پالیسی تبدیل کرنے تک ملک میں امن وامان نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے یہ بات منصورہ لاہور میں مسئلہ کشمیر پر سیمینار سے خطاب میں کہی۔قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی ذمہ داری سے توجہ ہٹانے کے لئے دہشت گردی کو خود کش حملے یا مذہبی طبقوں پر ڈال دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم نہیں کرتا اس کے ساتھ مذاکرات نہ شروع کئے جائیں۔پیپلز فریڈم لیگ مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین فاروق رحمانی کا کہنا تھا کہ کشمیری کبھی بھارت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔جماعت الدعوة کے رہنما حافظ عبدالرحمن مکی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.