5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تعطیل کے باوجود کراچی میں لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی…اتوار کی تعطیل کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور طویل بریک ڈاونز کا سلسلہ جاری ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے۔کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح نو بجے سے شہر کے بیشتر رہائشی ، تجارتی اور صنعتی علاقون میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔زرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد، محمود آباد، لانڈی ، سرجانی ٹاون ، لیاری اور گلستان جوہر میں بجلی کے بار بار تعطل کے باعث لوگوں کو پانی کے حسول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔