تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آغاز حقوق بلوچستان ، 3975گریجوئیٹس کوتقرری کے احکامات جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ…آغاز حقوق بلوچستان کے تحت گریجوئیٹس افراد کو ملازمتیں دئیے جانے کے پہلے مرحلے میں3976 کامیاب امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری کردئیے گئے۔115گریجوئیٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق آغازحقوق بلوچستان کے تحت گریجوئیٹس افراد کو ملازمتیں دئیے جانے کے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے30اضلاع کے پانچ ہزارافراد کو محکمہ تعلیم میں ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں جن میں سے25اضلاع کے3976کامیاب امیدواروں کے تعیناتی کے احکامات متعلقہ اضلاع کے ای ڈی اوز کو جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ضلع کوئٹہ ، ضلع مستونگ اور موسی خیل کے نو سوامیدواروں کو آئندہ دوروزتک تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس پیکج کے تحت درخواستیں جمع کرانے والے37ہزاربے روزگار گریجوئیٹس میں سے115 گریجوئیٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں جس پر وہ ملازمت سے محروم رہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.