تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتا دربار خودکش دھماکا :روسی صدر کا جانی نقصان پر اظہار رنج وغم

جنگ نیوز -
ماسکو … روس کے صدر دمتری میدویدوف نے داتا دربار لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دمتری میدویدوف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے انسداد کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی اس طرح کی بے رحمانہ کارروائیواں کیلئے کوئی بھی جواز نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عالمی برادری اپنی کوششوں میں تیزی لائے گی۔ روسی صدر نے اس یقین کااظہار کیا کہ پاکستان کی حکومت اس مقصد کے حصول کیلئے فیصلہ کن تدابیر اختیار کرے گی اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزا دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.