تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور: رابطہ کمیٹی کے اراکین کی سانحہ داتادربار کے زخمیوں سے عیادت

جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سانحہ داتا دربار کے زخمیوں کی میواسپتال جا کر عیاد ت کی۔متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین سیف یار خان،افتخار اکبر رندھاوا ،فرحت خان ، سید شاہین انور گیلانی اور لاہور زونل کمیٹی کے اراکین میواسپتال گئے اور داتا دربار کے سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیاد ت کی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے زیرعلاج زخمیوں کو گلدستے پیش کئے۔،اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبر رندھاوا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت دہشت گردوں کاسامنا نہیں کرسکتی توپیچھے ہٹ جائے ۔ انکا کہنا تھاکہ یہ لڑنے کاوقت نہیں سیاستدان آپس میں مل بیٹھ جائیں اورملک کوبچایاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.