تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بولان:بالا ناڑی میں سیلاب ریلیسے تین دیہات زیر آب

جنگ نیوز -
بولان…بولان کے علاقے بالا ناڑی میں سیلاب پانی آنے سے تین دیہات زیر آب آگئے سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ۔محکمہ آبپاشی بلوچستان کے ذرائع کے مطابق سیلابی پانی دریائے ناڑی بینک میں بالائی بلوچستان سے آنے والے پانی کے طغیانی کے باعث بالا ناڑی کے علاقے گوٹھ بیگ ،گوٹھ شادی خان ،گوٹھ اللہ بخش زیر آب آگئے جس سے سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شدید گرمی میں سینکڑوں افراد بے یارو مددگار کھلے آسمان امداد کے منتظر ہیں تاہم دریائے ناڑی بینک میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اگر پانی کے بہاؤ میں اسی طرح اضافہ ہوتا گیا تو مزید علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.