تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جعفریہ الائنس کا 7جون کوآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان

جنگ نیوز -
کراچی…سانحہ داتا دربار اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف جعفریہ الائنس نے 7 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں دارالعلوم نعیمیہ میں سنی رہبر کونسل کے رہنما مفتی منیب الرحمان سے جعفرایہ الائنس کے وفد کی علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کیبعد میڈیا سے گفتگو میں علامہ عباس کمیلی نے کہا کی دہشت گرد اور انتہا پسند مختلف جماعتوں میں سرایت کر چکے ہیں اور انہیں چند صوبائی اور وفاقی وزرا کی حمایت بھی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مزارات کے صدقے میں حکومتی عہدوں پر پہنچنے والوں کے دور میں ہی مزاروں کا تقدس پامال ہو رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.