5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سائنسدان کے اغواء میں سی آئی اے کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کردیئے، ایران
جنگ نیوز -
تہران… ایران نے کہا ہے کہ جوہری سائنسدان کے اغواء میں امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت فراہم کردیئے گئے ہیں۔ ایرانی پریس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے بتایا کہ جوہری سائنسدان شاہرام عامری کے اغواء میں امریکی انٹیلی جنس ادارہ سی آئی اے کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ سوئس سفارتخانہ تہران میں امریکی مفادات کی نگرانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیش کئے جانے والے ثبوتوں سے ہمارے اس موقف کی تصدیق ہوئی ہے کہ عامری کو سی آئی اے نے ہی اغواء کیا تھا۔