5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مغربی ممالک افغانستان کی تہذیب وتمدن سے آگاہ نہیں۔ علی لاریجانی
جنگ نیوز -
تہران … ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان کی تہذیب وتمدن سے آگاہ نہیں ہے اور وہ افغانستان کو لالچ کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں افغانستان اور ایران کے مشترکہ ورثہ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان ماضی سے سیاسی مسائہل کا شکار ہے اور یہ مسائل آج بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں نیٹو افواج تعینات ہیں اور ان فوجیوں کو افغانستان کی شناخت کے بارے میں بہت کم معلومات حاصل ہیں۔ کانفرنس سے ایران اور افغانستان کے دانشوروں نے خطاب کیا۔