5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغان وزارت تجارت نے ماربل درآمد کے تمام پرمٹ منسوخ کردیئے
جنگ نیوز -
پشاور…افغان وزارت تجارت نے پاکستان سے ماربل درآمد کرنے کے تمام پرمٹ منسوخ کردیئے۔ افعان حکومت کی جانب سے پاکستان سے ماربل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ ہفتے کو کیا گیاتھا۔ جس کے بارے میں فیکٹری مالکان کو آج آگاہ کر دیا گیا۔ افعان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ماربل کی آزادانہ تجارت کی بجائے مخصوص ایجنسیوں کے ذریعے درآمد کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں ماربل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں فیکٹری مالکان نے افعان وزرات تجارت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ اور فیکٹری مالکان اور تاجروں کے لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ افعان تاجروں کا کہنا ہے کہ افعانستان تجارت کے لئے کھلی منڈی ہے اور پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔