تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جعفرآباد :خواجہ سراؤں کیخلاف چوری ،ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج

جنگ نیوز -
جعفرآباد …جعفرآباد پولیس نے چار خواجہ سراؤں کے خلاف چوری ڈکیتی اور ہتھیاروں کے ساتھ مقدمہ درج کرنے کا پرچہ دے دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد کے تھانہ میں پولیس نے چار خواجہ سراؤں نجمہ فقیر ،بے بی فقیر ،حضوری فقیر اور حاجی جمال فقیر کے خلاف حملے ،چوری ،اور ہتھیاروں کے ساتھ ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے آٹھ دفعات درج کیئے جانے والے پرچے میں قلم بند کردیئے، درج ہونے والے مقدمے میں ایک70سالہ خواجہ سرا بھی شامل ہے پولیس کے مطابق شبانا نامی خواجہ سرا نے تھانے میں درخواست دی کہ مذکورہ خواجہ سراؤں نے اسلحے کے زور پررات کو ان کے گھر میں گھس گئے اورزدو کوب کرنے کے بعد قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے چاروں خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.