5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دہشتگردوں کا سراغ لگانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یہ ہدایت رائے ونڈ میں امن وامان کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی،اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب،آئی جی پولیس،ایڈیشنل آئی جی،سی سی پی اولاہوراورایس ایس پی آپریشنز نے بھی شرکت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ پولیس حکام سے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فورس کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی جائے اورسانحہ داتا دربار سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں،اجلاس میں دیگرایشوز پر غوربھی کیا گیا۔