5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شراب کے منفی اثرات عورتوں کی نسبت مردوں پر زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
پیرس… جدید طبی تحقیق کے مطابق شراب نوشی کے منفی اثرات عورتوں کی نسبت مردوں پر زیادہ مرتب ہوتے ہیں۔ ہر 5 شرابیوں میں سے ایک ان منفی اثرات کی زد میں آجاتا ہے جس سے ذہنی اور جسمانی صحت تباہ ہو کر رہ جاتی ہے۔ ”برٹش ہیلتھ جرنل “ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین میں ان منفی اثرات کو قبول کرنے کی شرح 10فیصد کم ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں شراب کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے برے اثرات کی شرح مزید بلند ہو رہی ہے جن میں یادداشت سے متعلق عوامل سب سے زیادہ ہیں ۔ تحقیق کرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ شرابیوں کی ایک بہت بڑی تعداد آہستہ آہستہ دماغی بیماری ”الزائیمر“ کا شکار ہوتھی ہیں۔ ماہرین کے مطابق شراب نوشی اور یادداشت میں کمی اس بیماری کے درمیان واضح تعلق پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔