5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور :شوہر کے مظالم کا شکارلڑکی پڑوسی کے پاس پناہ لینے پر مجبور
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کی رہائشی سولہ سالہ لڑکی شوہر کے مظالم سے تنگ آکر پڑوسی کے ہاں پناہ لینے پر مجبور ہوگئی ۔ستم رسیدہ لڑکی شازمہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کی شادی پچاس سالہ نیاز سے کردی گئی تھی وہ اسے بیاہ کر مری کے علاقے سیداں لے گے۔ شازیہ کا کہنا تھا کہ شوہرروز اس پر تشدد کیا کرتا تھا، شازمہ کے مطابق وہ ایک روز قبل شوہر کے ساتھ مری سے پشاور آئی جہاں سے وہ بھاگ کر اپنے پڑوسی کے گھر آگئی جنھوں نے اسے پناہ دے رکھی ہے۔ شازمہ نے بتایا کہ وہ تین ماہ کی حاملہ بھی ہے اور شوہر سے خلع کے لیے پیر کے روز عدالت سے رجوع کرے گی۔