تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتا دربار میں مشکوک شخص کے داخلے کی اطلاع پر بھگدڑ

جنگ نیوز -
لاہور…داتا دربار میں مشکوک شخص کے داخلے کی اطلاع پر دربار میں بھگدڑ مچ گئی،ذرائع کے مطابق داتا دربار سے متصل دربار مارکیٹ میں فائرنگ سے بھی لوگوں میں خوف پھیل گیا ۔پولیس نے وقوع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشکوک شخص کو پولیس حراست میں لے کر قریبی تھانے منتقل کر دیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق داتا دربار کے واقع قریبی علاقوں کو خالی کر الیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج شام5بجے داتا دربار کا دورہ کرنا تھا تاہم وہ ابھی تک داتا دربار نہیں پہنچ سکے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.