تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مائیک ٹائیسن عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

جنگ نیوز -
مدینہ منورہ … باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئن مائیک ٹائیسن عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مائیک ٹائیسن نے انیس سو نوے میں جیل میں اسیری کے دوران اسلام قبول کیا تھا۔ وہ1986سے 1990 تک عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن رہے۔ مائیک ٹائیسن کینیڈا کے ایک تبلیغی انجمن کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں نماز پڑھی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔ بعد ازاں وہ عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔ مائیک ٹائیسن نے پانچ برس قبل باکسنگ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.