5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ویڈیو گیمز : نفسیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد دے سکتی ہے، ماہرین
جنگ نیوز -
نیویارک…طبی ماہرین نے ویڈیو گیمز کو نفسیاتی ضروریات کی تشفی کیلئے لازمی قرار دیا ہے۔ ویڈیو گیمز کھیلنے والے لوگوں میں قلیل مدت کے اندر ذہنی دباؤ کو کم ہوتے دیکھا گیا ہے۔ نیویارک کی یونیورسٹی آف ایمیرسیو یلو ریڈائے ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں کہا ہے کہ کھیل کے دوران پیدا ہونے والی حساسیت انسانی نفسیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ممد ثابت ہوتی ہیں۔ ویڈیو گیمز کھیلنے سے پہلے اور بعد میں ذہنی دباؤ کو جب اسکرین پر نوٹ کیا گیا تو دونوں نتائج کی سطح میں واضح فرق پایا گیا۔ ماہرین نے 4 ہزار سے زائد ویڈیو پلیئرز اور ویڈیو گیمز نہ کھیلنے والوں کے انٹرویو کئے جن سے یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کے اندر ایک خاص انداز کا استعدال پایا گیا جبکہ دوسرے لوگوں میں اس کی کمی دیکھی گئی۔