تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

داتا دربار کے قریب فائرنگ ،متعدد مشکوک افراد زیر حراست

جنگ نیوز -
لاہور…داتا دربار کے قریبی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔ذرائع کے مطابق داتا دربار میں مشکوک افراد کے داخلے کی اطلاع پر دربار میں بھگدڑ مچ گئی،جبکہ داتا دربار سے متصل دربار مارکیٹ میں فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہو ئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر کر تھانہ لوئر مارکیٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔پولیس نے وقوع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس حکام کے مطابق داتا دربار کے واقع قریبی علاقوں کو خالی کر الیا ہے۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.