تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نومولود بچوں کو پہلے سال بھرپور توجہکی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین

جنگ نیوز -
لیورپول … طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نومولود بچوں کو اگر زندگی کے پہلے سال میں بھر پور شفقت، توجہ اور محبت نہ مل سکے تو وہ بڑے ہو کر سماجی تعلقات قائم کرنے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔ ایسے بچوں کی ایک بڑی تعداد تنہائی کا شکار ہو جاتی ہے اور ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی نشوونما نہیں پاتیں۔ رائل کالج آف سائیکاٹریٹس لیورپول کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی اس تحقیق کو ڈاکٹر چیرلے پاور نے مرتب کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بچوں میں دماغ کے بگاڑ کی ایک بڑی وجہ بچپن میں مناسب توجہ نہ ملنا ہے۔ اس ضمن میں ماؤں کو خاص نوعیت کی تربیت دی جانی چاہئے کہ وہ کس طرح نومولود بچوں کو ایک سال تک پالنے پوسنے کے عمل سے گزاریں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اس عمر میں بچے کو سب سے زیادہ توجہ ماں کی طرف سے ملنی چاہئے۔ بچے پالنے والے پیشہ ور سٹاف پر جن بچوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے ان میں ذہنی بگاڑ کی سطح خاصی زیادہ ہو جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.