5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پانچ جولائی ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ
جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پانچ جولائی ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،5جولائی کی مناسبت سے اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس دن جنرل ضیا الحق نے فخر ایشیا اور قائد عوام ذو الفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کو آمریت کی غار میں دھکیل دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد عوام ذو الفقار علی بھٹو نے ملک آئین دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر اسے عوامی بنایا ۔عوام کو شعور دیا اور اپنا حق لینا سکھایا ۔