تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے دودھ کے ساتھ ورزش بھی ضروری ہے، تحقیق

جنگ نیوز -
واشنگٹن… طبی ماہرین نے کہا ہے کہ انسانی ہڈیاں صرف دودھ پینے سے مضبوط نہیں ہوتیں، ورزش کرنے سے بھی ان میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے خاص طور پر بچوں میں ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے دودھ کے ساتھ ساتھ ورزش بھی ضروری ہے تاکہ دودھ اچھی طرح جسم کا حصہ بن کر جسمانی ڈھانچے کو مضبوط بنا سکے۔ ”فزیشن کمیٹی فار ریسپونیبل میڈیسن واشنگٹن “ میں شامل طبی ماہرین نے 37 مختلف طبی تحقیقات کے نتائج پر غور و خوض کے بعد کیلشیم سپلمنٹ پھلوں کے جوس اور مختلف غذاؤں کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ طبی ماہرین نے روزانہ کی خوراک میں کیلشیم بڑھانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہڈیوں کی مضبوطی کے علاوہ صحت سے متعلق دیگرمسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ طبی ماہرین نے دودھ کے ذریعے کیلشیم کے حصول کو سب سے مفید قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.