تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لوئر دیر : اسکاؤٹس چھاؤنی کے گیٹ پر خودکش حملہ ،13 افراد زخمی

جنگ نیوز -
دیر ... لوئر دیر میں اسکاؤٹس چھاؤنی کے گیٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے دو شدت پسندوں نے بالام بٹ اسکاؤٹس چھاؤنی کے گیٹ پر پہلے اندھادھند فائرنگ کی اورپھر ہینڈ گرینیڈ پھینکے۔اس دوران کارسوار ایک خودکش حملہ آور نے چھاؤنی کے اندر جانے کی کوشش کی تاہم گیٹ بند ہونے کے باعث اس نے داخلی دروازے پر ہی خودکو دھماکا خیزموادسے اڑا لیا۔دھماکے کے نتیجے میں گیٹ پرتعینات11 سیکیورٹی اہلکار اوردو راہگیر زخمی ہوگئے۔جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ایک اہلکار کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق اس دوران چھاؤنی کے قریب ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔جبکہ علاقے میں کرفیونافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.