5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلاٹوئنٹی20آج کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
لندن . . . ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آج پھر نئے عزم سے گراؤنڈ میں اترے گی جہاں آسٹریلوی ٹیم اس کی منتظر ہے ،، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلامیچ ایجبسٹن میں کھیلا جائے ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی فٹ ہو کر ٹیم کو لیڈ کرنے کے لیے تیار ہیں ، سیریز سے قبل پریکٹس میچز میں بیٹسمین خوب فارم میں نظر آئے، اور بہت رنز بٹورہے ہیں ،سلمان بٹ ، شاہ زیب حسن، عمر اکمل اورشعیب ملک کے بیٹ بھی رنز اگل رہے ہیں ،لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی عمر اکمل سے زیادہ تواقعات وابستہ کی جارہی ہیں جو اپنے کیریئر میں اب تک آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ کھیلے ہیں ، بولنگ کے شعبے میں عمر گل بھی فائنل الیون میں واپس آجائیں گے۔