تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کیپٹل گینز ٹیکس کے نفاذ سے کاروباری حجم میں شدید کمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں حصص کی لین دین کے منافع پر کیپٹل گینز ٹیکس کے نفاذ اور کاروباری حجم کم ہونے کے باعث بہت سے بروکریج ہاؤسز کے بند ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ممبران نے جیونیوز کو بتایا کہ اس وقت کے ایس ای میں ممبروں کی تعداد 200 کے قریب ہے جس میں سے 180ممبران کارباری لین دین کررہے ہیں جبکہ ان بروکریج ہاوسیز سے وابستہ ملازمین کی تعداد پانچ ہزار ہے ۔کے ایس ای ممبران کے مطابق کیپٹل گینز ٹیکس کے نفا ذ کے بعد کراچی کے 3 بروکریج ہاوسیز نے اپنے آپریشنز بند کرنے کا عندیہ دے دیاہے اور ان ہاوسیز میں کام کرنے والے 75 سے زائد ملازمین کو ہاؤسز بند کرنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا گیا ہے تاکہ وہ ملازمت کا انتظام کرلیں ۔ اسٹاک ممبران کے مطابق 2008کے اسٹاک مارکیٹ بحران کے بعد سے بروکریج ہاوسیز شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور مارکیٹ میں یومیہ بنیادوں پر ہونے والے کاروباری حجم میں کمی سے ان کی آمدنی خطرناک حد تک کم ہوگئ ہے جبکہ بیشتر بروکریج ہاؤسز اپنے ملازمین کی تعداد پہلے ہی نصف کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.