تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر:حریت کانفرنس کی ہڑتال کی کال کے بعد کرفیو نافذ

جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبوضہ کشمیر میں11 کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف حریت کانفرنس کی ہڑتال کی کا ل کے بعد بھارتی فوج نے وادی میں مکمل کرفیو نافذ کر دیا ۔ بھارتی فوج نے احتجا جی مظا ہرے اور مارچ روکنے کے لیے ایک بار پھر سخت کر فیو نافذ کر دیا ہے ، حریت کا نفرنس کی طرف سے احتجاجی مظا ہرے کی کال کی گئی تھی جسے روکنے کے لیے کر فیو نا فذ کر دیا گیا۔ پو لیس اور فوج نے جوں و کشمیر کے علاقے آننت ناگ کے تمام راستے بند کر دئے ہیں ۔ سڑکیں سنسان ہیں دوکانیں اور تمام کاروباری مراکز مکمل بند ہیں اور لوگوں کو شدید پریشا نی کا سامنا ہے ۔ گزشتہ2 ہفتوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں11 کشمیریوں کی ہلاکت نے لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے جس کے بعد مظا ہروں کا سلسلی جا ری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.