تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : چھوٹے تاجروں نے پرچون سطح پر جی ایس ٹی کا نفاذ مستردکردیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے چھوٹے تاجروں نے پرچون سطح پر جنرل سیلز ٹیکس کے نفاز کو مسترد کردیا ہے۔ کراچی کی چالیس سے زائد مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے چئیرمین عتیق میر نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی جگہ جنرل سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے اوراس کی شرح میں اضافے کی جو منصوبہ بندی کی جارہی ہے چھوٹے تاجر اس کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر دوبارہ پرچون سطح کو جنرل سیلز ٹیکس میں لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے مگر چھوٹے تاجر اس منصوبہ بندی کو کامیاب نہیں ہونگے دینگے ۔۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر کے لیے سیلز کا دستاویزی ریکارڈ رکھنا ممکن نہیں ہے اور ویسے بھی سالانہ پچہتر لاکھ تک انکم والے تاجر پہلے ہی انکم ٹیکس سمیت کئی ٹیکسز کی ادائیگی کررہے ہیں ایسے میں جی ایس ٹی کی ادائیگی ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی مارکیٹ ایسوسی ایشنز ستمبر سے جی ایس ٹی کے دائرہ کار میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کردینگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.