تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:فائرنگ سے تین روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے تین روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا،جبکہ موچکو میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین روز قبل زخمی ہونے والے نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا،،مقتول کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ موچکو کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم میں ڈاکوں سے مزاحمت کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 22 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا،،جسے زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.