تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خضدار کے وکیل کے اغوا کیخلاف صوبے بھر میں وکلاء کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . خضدار کے وکیل منیراحمد ایڈوکیٹ کے اغوا کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پروکلا کا صوبے بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔بلوچستان بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امین اللہ کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ منیراحمد ایڈوکیٹ کے اغواکے خلاف صوبہ بھرمیں وکلاکی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔اورصوبے کی کسی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہواانھوں نے بتایا کہ خضدارکے وکیل منیر احمد ایڈوکیٹ کے اغوا کو دس روز سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے لیکن حکومت انہیں بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے منیر احمد کے اغوا کے ازخود نوٹس کو خوش آئند قراردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.