5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں بعد دوپہر بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی . . . آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات نے دوپہر میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 سے38 ڈگری سیٹنی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں5 سے10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب51 فیصد ہے۔جبکہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔جبکہ محکمہ موسمیات نے دوپہر میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔