5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
داتا دربار حملہ،2کانسٹیبل،ایس ایچ او اور ڈی ایس پی معطل
جنگ نیوز -
لاہور . . . آئی جی پنجاب پولیس طارق سلیم ڈوگر نے سانحہ داتا دربار کی سیکیورٹی میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 5 اہل کاروں کو معطل کردیا۔ سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ یکم جولائی کو سانحہ داتا دربار میں سیکیورٹی میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ لوئر مال انسپکٹر نذیر اوپل، چوکی انچارج داتا دربار سب انسپکٹر محمد وسیم اور دو کانسٹیبل طاہر اور عرفان کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے ڈی ایس پی لوئر مال احمد نواز کو بھی معطل کرتے ہوئے لائن حاضر ہونے کا حکمدے دیا ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن لاہور چوہدری شفیق گجر کو پہلے ہی او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ داتا دربار میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر نہ ہونے کے باعث یہ سانحہ رونما ہوا تاہم آئندہ کے لیے بہتر اور جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔