تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد :جھیل سے پانی کے اخراج میں کمی،کشتی سروس جاری

جنگ نیوز -
ہنزہ . . . عطاآباد جھیل کے اسپل وے سے پانی کا اخراج مزید کم ہوکر13827کیوسک ہوگیا۔جبکہ خراب موسم کے باعث برف نہ پگھلنے سے جھیل میں پانی کی آمد بھی کم ہوگئی اورجھیل کی سطح میں دو انچ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ہنزہ میں گزشتہ روز سے اب تک وقفے وقفے سے جاری بارشوں کی وجہ سے موسم سرد ہے اور گلیشئرز پگھلنے کی رفتار کم ہے اورجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گزشتہ بارہ گھنٹوں میں جھیل کی سطح میں دو انچ کی کمی واقع ہوئی ہے ۔جبکہ اسپل وے سے پانی کااخراج بھی کم ہوکر13827کیوسک رہ گیاہے۔ادھر جھیل میں مسافروں کی آمدورفت اور سامان کی منتقلی کے لئے کشتی سروس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کشتی میں سفرکرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی لائف جیکیٹس مسافروں کی تعداد کی نسبت انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اعلان کے باوجود عطاآباد جھیل تک جانے والی رابطہ سڑک اور پلیٹ فارم کی انتہائی خستہ حالت بہتر نہیں بنائی جا سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.