تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا کر4حملہ آور مار ڈالے، آئی ایس پی آر

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . سکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے علاقہ تمیرگرہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملوں کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آور مارڈالے ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی دو گاڑیوں پر سوار چار خودکش حملہ آوروں نے تیمرگرہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کی سنتری پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ، اس موقع پر متعین سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کو تباہ کردیا اور اس مین سوار چاروں حملہ آور بھی ماری گئے ، کارروائی کے دوران ایک فوجی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.