5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور . . . تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے تربیلا ڈیم میں گزشتہ روز کے مقابلے میں پانی کی سطح میں دو اعشاریہ صفر نو فٹ اضافے کے ساتھ1443.17 فٹ ہوگئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1171.05فٹ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ دس ہزار پانچ سو اور اخراج ایک لاکھ پچتھر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب منگلاڈیم میں پانی کی آمد چھپن ہزار تین سو پینتالیس اور اخراج بتیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کی ذخیرہ پینتالیس لاکھ اکیانوے ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ16 لاکھ20ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ29لاکھ71ہزار ایکڑ فٹ ہے۔