5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مظفر گڑھ،خاتون پر تشدد کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
لاہور. . . چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مظفرگڑھ کے علاقے میرو والا میں ماں بیٹی کوبرہنہ تشددکانشانہ بنانے کے واقعے کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اومظفرگڑھ کوریکارڈ سمیت سات جولائی کوطلب کرلیا۔ عدالت نے قراردیاکہ ریاست کایہ آئینی فرض ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال اورعزت وآبرو کاتحفظ کرے ، اسلام نے بھی خواتین کے احترام اورتقدس پر زوردیاہے جبکہ اس واقعے میں قانون کامذاق اڑایاگیا۔عدالت نے کہا کہ اصل حقائق معلوم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ڈی پی اومظفرگڑھ کورپورٹ سمیت طلب کیاجائے۔