5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر ہڑتال
جنگ نیوز -
نئی دلی . . . بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کی کال بی جے پی اور بائیں بازو کی تنظیموں نے دی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملک بھر میں بس،ٹرین اور ٹرین سروس معطل جبکہ 80کے قریب پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق ہڑتال کے موقع پر بی جے پی کے رہنما سمیت درجنوں افراد گرفتارکر لئے گئے ہیں۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہڑتال کی شدت بہار،اوڑیسہ،کولکتا،بنگلور اور چنائی میں زیادہ دیکھی جارہی ہے۔