5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایکواڈور میں منشیات اسمگلروں کی آبدوز پکڑی گئی
جنگ نیوز -
کوئٹو . . . ایکواڈور اور امریکی انسداد منشیات کے لیے خفیہ اداروں نے منشیات سمگل کرنے کے لئے تیار کی گئی خصوصی آبدوز قبضہ میں لے لی ۔ ایکواڈورئن حکام نے بحرالکاہل کے ساحلی علاقے کے قریب تیار کی گئی10سے12ٹن منشیات کو سمگل کرنے کی گنجائش رکھنے والی98فٹ لمبی آبدوز اپنے قبضہ میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کے مطابق حراست میں لی جانے والی یہ پہلی آبدوز ہے جو منشیات کی سمگلنگ کے لیے تیار کی گئی تھی اور ڈیزل سے چلنے والی اس الیکڑانک آبدوز میں پانی کے نیچے چلنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے ۔اس آبدوز میں پیری کو اپ اور ائیر کنڈیشنگ سسٹم بھی موجود ہے اور اسیمنشیات کو امریکا لے جانے کے لئے خصوصی طور پرڈزائن کیا گیا تھا۔