تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ٹوائے لائٹ سیریز کی نئی مووی باکس آفس میں پہلے نمبر پر

جنگ نیوز -
نیویارک . . . ٹوائے لائٹ سیریز کی نئی مووی دا ٹوائے لائٹ ساگا ایکلپس ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔ بدھ کو اپنی ریلیز کے بعد سے فلم نے امریکا اور کینیڈا میں سولہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ جو ہالی وڈ کی تاریخ کے چند سب سے بڑے پانچ روزہ ڈیبیوز میں سے ایک ہے۔ مگر یہ سیریز کی اس سے قبل آنے والی فلم دا ٹوائے لائٹ ساگا ۔ نیو مون سے پیچھے رہی۔ جس نے ساڑھے سولہ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر دا ٹوائے لائٹ ساگا ۔ ایکلپس نے پہلے پانچ روز چھبیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.