تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس:عوامی خرچ پر پرائیوٹ جیٹ کا استعمال،2وزراء مستعفی

جنگ نیوز -
پیرس . . . عوام کے پیسے پرائیویٹ جیٹ طیارے اور مہنگے سگاروں میں پھونک دینے پر فرانس کے دو وزرا سے استعفے لے لیے گئے۔صدر نکولا سرکوزی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ مملکت برائے ترقی الائن جوائندت اور وزیر مملکت برائے گریٹر پیرس پلان کرستیان بلانک نے استعفے جمع کرادیے ہیں۔ جنہیں صدر اور وزیراعظم نے قبول کرلیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق صدر سرکوزی اور وزیراعظم نے انھیں اپنے عہدے چھوڑدینے کا کہا تھا۔ وزیر مملکت برائے ترقی جوائندت اس بات پر تنقید کی زد میں تھے کہ انہوں نے ہیٹی کے زلزلے پر ہونے والے ایک اجلاس میں شریک ہونے کیلئے پرائیویٹ جیٹ حاصل کیا۔ جس پر ایک لاکھ سولہ ہزار پانچ سو یورو خرچ ہوئے۔ اسی طرح وزیر مملکت برائے گریٹر پیرس بلانک پر الزام ہے کہ انہوں نے مہنگے کیوبن سگاروں پر ٹیکس دہندگان کے بارہ ہزار ڈالر اڑادیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.