5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین: شٹل بس میں آگ لگنے سے24 افراد ہلاک،19زخمی
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین میں ایک شٹل بس میں آگ لگنے سے24 افراد ہلاک اور19 زخمی ہو گئے ۔چینی میڈیا کے مطا بق شنگھائی کے قریب شہرWuxi مین اسٹیل فیکٹری کے ورکرز کو لے جانے والی بس میں آگ لگنے سے24 افراد ہلاک اور19 زخمی ہو گئے ۔ یہ شٹل بس نائٹ شفٹ کے ورکرز کو لے کر جا رہی تھی کہ اس میں اچانک شدید آگ لگ گئی ، آگ لگنے کی وجہ جا ننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔