تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گھوٹکی فیڈر نہر میں شگاف،6دیہات اور زیر کاشت رقبہ زیر آب

جنگ نیوز -


گھوٹکی . . . گھوٹکی کے علاقے میر کوش کے مقام پرضلع کی سب سے بڑی نہر گھوٹکی فیڈر میں50 فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے6 دیہات اور زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا جبکہ معتدد کچے مکانات گرگئے ہیں۔محکمہ آب پاشی کے مطابق آج صبح تقیریباً4 بجے یہنہر کے کنارے کمزور ہونے کے باعث شگاف پڑا۔حکام کا کہنا ہے کہ مشینری نہ ہونے کے باعث شگاف کو اب تک بند نہیں کیا جاسکا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق گھوٹکی فیڈر میں50 فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے9 دیہات اور زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا ہے جبکہ معتدد کچے مکانات گرگئے ہیں۔محکمہ آب پاشی کے اہلکاروں نے ہیڈ برج سے نہر میں پانی کی فراہمی کو بند کردیا گیا ہے اور انجینئر محکمہ آب پاشی ارشاد میمن کی قیادت میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.