5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ:سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک ہلاک،2زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوردوپولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قائد آباد تھانے کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے بلوچستان یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کی ۔جس سے دونوں اہلکار اور وہاں کھڑا چوکیدار زخمی ہوا۔زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں چوکیدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔