5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تیمر گرہ: خود کش حملے میں ایک اہلکار شہید،14زخمی
جنگ نیوز -
دیر . . . لوئر دیر میں اسکاؤٹس چھاؤنی کے گیٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 11 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت14 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے دو شدت پسندوں نے بالام بٹ اسکاؤٹس چھاؤنی کے گیٹ پر پہلے اندھادھند فائرنگ کی اورپھر ہینڈ گرینیڈ پھینکے۔اس دوران کارسوار ایک خودکش حملہ آور نے چھاؤنی کے اندر جانے کی کوشش کی تاہم گیٹ بند ہونے کے باعث اس نے داخلی دروازے پر ہی خودکو دھماکا خیزموادسے اڑا لیا۔دھماکے کے نتیجے میں گیٹ پرتعینات11 سیکیورٹی اہلکار اوردو راہگیر زخمی ہوگئے۔جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہیجہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق اس دوران چھاؤنی کے قریب ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔جبکہ علاقے میں کرفیونافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔