5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
داتا دربار خود کش حملہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے ہوا، سی سی پی او لاہور
جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے داتا دربار پر خودکش حملہ کیس کے خلاف ازخود نوٹس پر کارروائی 9جولائی تک ملتوی کر تے ہوئے حکام کو آئندہ سماعت پر اب تک کی ہونے والی تفتیش سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ سی سی پی لاہور نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ داتا دربار خود کش حملے سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہوئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے داتا دربا پر حملوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کر تے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ کی جائے بلکہ کیس کے اصل ملزم گرفتار کیے جائیں۔چیف جسٹس نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں واقعہ میں بلیک واٹر بھی ملوث ہے تو اس پہلو پر بھی کارروائی کی جائے۔اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو اب تک ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا جائے۔