5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیپرا کی ’کے ای ایس سی‘ کو ٹیرف مزید بڑھانے کی اجازت
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے ای ایس سی کو ٹیرف میں مجموعی طور پر2 روپے79 پیسے فی کلو واٹ کے حساب سے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ ادارہ2 روپے18 پیسے فی کلو واٹ سے کے حساب سے پہلے ہی بلوں کے ذریعے لے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور کمپنی نے کے ای ایس سی کو ایندھن کی اضافی لاگت اور لائن خسارے کو صارفین کو منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ جس کے تحت جولائی2009 سے مئی2010 کے دوران ایندھن کی اضافی لاگت لائن خسارے کا25 فی صد بلوں میں شامل نہیں ہے جس کی مد میں2 روپے18 پیسے فی یونٹ جبکہ1 ارب44 کروڑ روپے مالیت کے رعایتی ڈیزل پر ہیں جسے اپریل سے جون2010 کی سہ ماہی کے دوران61 پیسے فی کلو واٹ کے حساب سے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔