تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . آج شام اور رات کشمیر،راولپنڈی ، اسلام آباد، گوجرنوالہ، لاہور، فیصل اباد،بہاولپور،ہزارہ اور میرپور خاص میں کہیں کہیں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کے روز کشمیر،کشمیر، صوبہ پنجاب اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئندہ24 گھنٹوں کے دوارن کشمیر صوبہ پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور زیریں سندھ میں کہی کہیں جبکہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ مظفرآباد میں19 ملی میٹر بارش ہوئی۔خضدار12، سیدو شریف10،بالاکوٹ4، موئنجو داڑو استور اور کوٹلی2فیصل آباد، شورکورٹ ، لاڑکانہ اور جھنگ میں ایک ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان،دوپہر میں بارش کا بھی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.