5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں جاری
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین میں پاکستان اور چینی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں ۔چین کے شمال مغربی علاقے میں ،،فرینڈ شپ 2010 ،،نامی جنگی مشقیں دونوں ملکوں کی مشترکہ تیسری مشقیں ہیں ۔فوجیوں نے رسی سے کودنے ،نشانہ بازی ،سی سی ٹی وی رپورٹنگ اور دیگر مشقیں کیں۔چین کی افواج کے کمانڈر وانگ guosheng نے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ مشقیں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کے لیے اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کو آپس میں اپنے تجربات کاتبادلہ کرنے کاموقع ملا ہے ۔ہفتے کے روز سے جاری جنگی مشقیں 11 دن تک جاری رہیں گی ۔مشقوں میں دونوں ملکوں کے 100 سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔