تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وکلاء کو پیسے دینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے!

جنگ نیوز -
لاہور . . . وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور ہائی کورٹ بار کے اخراجات کے لیے مالی وسائل مہیا کرنے اور ہاؤسنگ اسکیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ وکلاء کی سہولت کے لیے لاہور ہائی کورٹ بار میں آئی ٹی لیب قائم کی جائے گی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے وکلا کے لئے فری میڈیکل سہولتیں فراہم کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے۔شہبازشریف نے ہائی کورٹ بار کے ہال میں توسیع کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ملاقات میں طے پایا کہ وزیرقانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی اور ہائی کورٹ بار کے عہدیدار مل کر تمام تجاویز کا جائزہ لے کر 7 روز میں حتمی تجاویز پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جنوبی ایشیا کی بہترین فرانزک لیب آئندہ اکتوبر میں کام شروع کر دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.