تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ ہائیکورٹ: نیول چیف کو12جولائی کیلئے نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت کے ایک دو رکنی بنچ نے پاکستان نیوی کے ایک افسر کی آئینی درخواست پر پاکستان بحریہ کی اعلی قیادت کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔بحریہ سے برطرف کیئے گئے سب لیفٹیننٹ عاقب شاہد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان پر بدیانتی کا الزام لگا کر انہیں برطرف کیا گیا ہے۔ پاکستان نیوی کے قواعد کے مطابق برطرفی سے قبل باقاعدہ چارج شیٹ دینا اور انکوائیری کروانا ضروری ہے لیکن اس برطرفی سے قبل کوئی انکوائیری نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے آج قائمقام چیف جسٹس مشیر عالم اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ کے روبرو دلائیل مین کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے کی روشنی میں اگر انکوئیری مین بدنیتی کا عنصر شامل ہو تو مسلح افواج کے افسران بھی سول عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت کے لیئے چیف آف نیول اسٹاف، کمانڈر کراچی اور کمانڈنگ آفیسر پی این اے جوہر کو بارہ جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.